Success Is Not Luck, It’s a Learned Habit [ENG-URDU]
8 comments

Social Classes and the Concept of Success
We see countless people around us, some rich, some poor, and some living modestly. Each has their own story and tale to tell, for every individual carries an entire world within themselves.
But today, let’s talk about those who are considered the upper class of society, about whom many people say, "Well, they were born with a silver spoon in their mouth."
The question is, is it really true that a rich man’s son will remain rich for life, and a poor man’s child will always stay poor?
If I were to say yes, that would mean denying the very truth of this world, that the world is a place of constant change. We see every day how a wealthy man, caught in crises or entangled in problems, can lose everything and become poor. Similarly, we have seen many poor people who, through hard work or luck, became rich.
Thus, this principle no longer holds.
So let’s seek the real question: what truly is success?
معاشرتی طبقات اور کامیابی کا تصور
ہم اپنے ارد گرد بے شمار لوگوں کو دیکھتے ہیں، جن میں کچھ امیر، کچھ غریب اور کچھ سفید پوش ہوتے ہیں۔ ہر ایک کی اپنی کہانی اور اپنی داستان ہوتی ہے کہ ہر شخص اپنی ذات میں ایک جہان سموئے ہوئے ہوتا ہے۔
لیکن آج ہم ان لوگوں کی بات کرتے ہیں جنہیں معاشرے میں اپر کلاس طبقہ سمجھا جاتا ہے اور بہت سے لوگ یہی کہتے ہیں کہ میاں یہ تو منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے تھے۔۔۔
سوال یہ ہے کہ آیا یہی سچ ہے کہ جو امیر باپ کا بیٹا ہوگا وہ تاحیات امیر ہی رہے گا اور غریب کا بچہ غریب۔۔؟
اگر میں ہاں کہوں تو گویا یہ دنیا کی حقیقت کا انکار ہوگا کہ دنیا انقلابات کا نام ہے، ہم شب و روز دیکھتے ہیں کہ کوئی امیر کبیر شخص مختلف مسائل میں الجھ کر یا کرائسز میں گھر کر غریب ہو گیا، اسی طرح ہم نے کتنے ہی غریبوں کو دیکھا ہے جو کوششوں میں لگ کر یا قسمت سے امیر ہو گئے۔۔۔
اس طرح گویا ہمارا یہ اصول تو قائم نہ رہا!
تو آئیے اب اصل سوال کی تلاش کرتے ہیں کہ آیا کامیابی ہے کیا۔۔۔؟

Success Is Not an Accident but a Habit
Remember, success is not a coincidence; it is a habit that can be nurtured through effort and strategy. If we want to gather success, if we want our society to flourish, then encouraging those below us must be our first responsibility. We must help build their personalities, give them small successes; in fact, we must not only make them habitual of success but blend it into their being and make them live it.
اتفاق نہیں، عادت ہے
یاد رکھیں کامیابی کوئی اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسی عادت ہے، جسے محنت اور حکمت عملی سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر ہم کامیابیاں سمیٹنا چاہتے ہیں، اگر ہم اپنے معاشرے کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے سے چھوٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ہمیں ان کی شخصیت کی تعمیر کرنی ہوگی، انہیں چھوٹی چھوٹی کامیابیاں دینی ہوں گی بلکہ یوں کہیے کہ ان میں کامیابیوں کی صرف عادت نہیں ڈالنی بلکہ انہیں گھول کر پلانی ہوگی۔

Why Don’t Our Children Understand Success?
Today, we see many parents complaining to their children, asking why they are not successful, comparing them to their peers who are doing so well, and so on.
A major reason for this is that we never made them habitual of success. We never let them experience the thrill of taking risks and achieving something on their own; we didn’t let that feeling grow.
Video games are a small example. Children are given small achievements by collecting coins or clearing levels, and these small wins keep them engaged for hours. They become addicted to it, regardless of whether it benefits them or not.
بچوں میں کامیابی کا شعور کیوں نہیں؟
آج ہم کتنے ہی والدین کو دیکھتے ہیں جو اپنے بچوں سے شکایتوں بھرے لہجے میں مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کامیاب کیوں نہیں، انہی کے فلاں فلاں ہم عمر اتنے اتنے کامیاب ہیں، وغیرہ ذالک!
اس کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ ہم نے انہیں کامیابی کا عادی نہیں بنایا۔ انہیں کبھی رسک لے کر کامیابی حاصل کرنے کا نشہ ہی نہیں لگا، بلکہ ہم نے لگنے نہیں دیا۔
ویڈیو گیمز اس کی ایک چھوٹی سی مثال ہے، جہاں بچوں کو کوائنز جمع کرنے کی چھوٹی چھوٹی کامیابیاں دی جاتی ہیں، یہی چھوٹی کامیابیاں انہیں گھنٹوں اس کام میں مشغول رکھتی ہیں اور وہ اس کے عادی ہو جاتے ہیں۔
فائدہ یا نقصان سے قطع نظر۔۔۔

The Psychological Trap of Success
Small victories settle deep into the human mind; they bring feelings of joy and satisfaction. A person becomes addicted to that process, whether the habits formed are beneficial or harmful.
To understand our point further, let’s look at a few activities that give people these small victories and keep them hooked. Social media, which we use daily, is a prime example. Every like and share feels like an achievement. This makes people post repeatedly, finding time for it no matter how busy life gets.
Look at Instagram stories, where maintaining a daily streak gives a sense of ongoing success.
The same applies to growing YouTube subscribers.
In marketing games, earning points for daily logins, or on freelancing platforms, completing small gigs and earning bit by bit, all create a "reward cycle" that traps people within it.
Even in fitness apps, achieving goals and completing daily step counts give a sense of victory that keeps the person connected.
The same principle applies to negative habits like smoking, gambling, and other addictions. Everyone knows these lead to destruction, yet because they offer a temporary sense of relief, a false feeling of small success, we embrace them.
So, the question arises: when purely commercial organizations have understood this human psychology and are earning huge profits from it, why aren’t we applying this principle positively to our children?
کامیابی کا نفسیاتی جال
چھوٹی چھوٹی کامیابیاں انسانی دماغ میں گھر بسا لیتی ہیں، جو خوشی اور تسکین کا احساس دیتی ہیں۔ انسان اس عمل کا عادی ہو جاتا ہے پھر چاہے وہ عادات مفید ہوں یا مضر!
ہم اپنے مدعے کو مزید سمجھنے کے لیے ذیل میں کچھ ایسی ہی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہیں جو لوگوں کو چھوٹی موٹی کامیابیاں دے کر ان کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں، سوشل میڈیا ہم دن رات استعمال کرتے ہیں جہاں پر لائکس اور شیئرز حاصل کرنا بھی ایسا ہی ہے، ہر لائک ایک کامیابی محسوس ہوتی ہے، یوں لوگ بار بار پوسٹ کرتے ہیں اور زندگی کیسی ہی مصروف ہو، اس کے لیے وقت نکالتے ہیں۔
انسٹاگرام سٹوریز کا معاملہ دیکھ لیں، جہاں پر روزانہ اسٹریک برقرار رکھنا ایک مسلسل کامیابی کا احساس دیتا ہے۔
یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا بڑھنا بھی یہی معاملہ ہے۔
مارکیٹنگ گیمز میں یومیہ لاگ ان پر پوائنٹ ملنا ہو یا فری لانسنگ پلیٹ فارم پر چھوٹے گیگز کر کے تھوڑا تھوڑا کمانا، یہ سب "ریوارڈ سائیکل" تشکیل دیتے ہیں جو انسان کو اس میں الجھائے رکھتے ہیں۔
فٹنس ایپس میں دیکھ لیجئے اچیومنٹس حاصل کرنا، روزانہ ہزار قدم پورے کرنا وغیرہ یہ سب جیت کا احساس دلاتے ہیں، تو بندہ اس سے جڑا رہتا ہے۔
یہ اصول منفی عادات جیسے سگریٹ، جوا اور دیگر نشوں پر بھی لاگو ہوتا ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ چیزیں مستقل تباہی کی طرف لے جاتی ہیں مگر جو وقتی سکون دیتے ہیں، جو چھوٹی سی کامیابی کا جھانسا دیتے ہیں، اس کے عوض ہم ان تباہ کن اشیاء کو اپنا لیتے ہیں۔۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب خالص تجارتی ادارے اس انسانی نفسیات کو سمجھ چکے ہیں اور اس سے وہ ڈھیروں منافع کما رہے ہیں تو ہم اپنے بچوں پر یہی اصول مثبت طور پر کیوں نہیں اپنا رہے۔۔؟

Implementing the Habit of Success
If we add small victories into our children’s learning process, won’t they start taking on difficult tasks as challenges and collecting successes in real life?
Of course, they will.
Right now, these same children waste time chasing small temptations in dozens of places. If their energy and time are redirected properly, not only will their time be saved, but they will also reach for the stars in life.
We should give our children small goals, set clear targets before them, praise them when they achieve them, reward them, appreciate them openly, and let the journey of success flow through their veins.
کامیابی کی عادت, عملی نفاذ
اگر ہم اپنے بچوں کے سیکھنے کے عمل میں چھوٹی چھوٹی کامیابیاں شامل کر دیں تو کیا وہ عملی زندگی میں مشکل کاموں کو چیلنجز بنا کر ان سے کامیابیاں نہیں سمیٹیں گے۔۔؟
ضرور سمیٹیں گے!
فی الحال یہی بچے بیسیوں جگہوں پر ان چھوٹے چھوٹے لالچ کے چکر میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں اگر ان کی توانائی اور وقت کو صحیح سمت میں موڑ دیا جائے تو نہ صرف ان کا وقت بچے گا بلکہ وہ اپنی زندگی میں بھی ستاروں پہ کمندیں ڈالیں گے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو چھوٹے چھوٹے مقاصد دیں، ان کے سامنے ٹارگٹس رکھیں، انہیں پورا کرنے پر سراہیں، انعام دیں، دل کھول کر ان کی تعریف کریں اور کامیابی کے سفر کو ان کے لیے رگ و پے میں بسا دیں۔

Building a Bright Future
This is the foundation upon which personalities will rise that not only brighten their own futures but that of the entire society.
Let’s give our children new fields of action. Instead of making them degree-holding, monthly-earning machines, let’s shape them into great individuals. Make every effort to instill in them the habit of success so they can become the architects of the future. Show them paths where, wherever they walk, they plant flowers of success, not only for themselves but for all of humanity.
روشن مستقبل کی تعمیر
یہی وہ بنیاد ہے جس پر تعمیر ہونے والی شخصیتیں نہ صرف اپنا بلکہ پورے معاشرے کا مستقبل روشن کریں گی۔
آئیے اپنے بچوں کو نئے میدان عمل دیں۔ انہیں فقط ڈگریوں زدہ ماہانہ کمانے والی مشین بنانے کے بجائے، ایک عظیم ہستی بنائیں، لاکھ جتن کریں اور ان میں کامیابی کی عادت ڈالیں تاکہ وہ مستقبل کے معمار بن سکیں، انہیں ایسے راستے دکھائیں کہ جن پر چل کر وہ کامیابیوں کے پھول ہی پھول بوئیں نہ صرف اپنی ذات کے لیے بلکہ ساری انسانیت کے لیے۔۔۔۔!

Comments